Advertisement

شہباز گِل ‏‎‎، ملک کے نام قرضہ لیکر لندن میں محل بنانے والے اصل مجرم ہیں

شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گِل نے کہا کہ ملک کے نام قرضہ لیکر لندن میں فلیٹ اورسرے محل بنانےوالے اصل مجرم ہیں۔ ‏‎‎‎

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گِل نےمریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کے نام پرآپ نے ہمیشہ میثاقِ کرپشن کی اورمیثاقِ جمہوریت کے نام پرباریاں لگا کرملک لوٹنے والا یہی کرپٹ ٹولہ ہے جبکہ ‏پارلیمان کی بالادستی کے دعویداروں نے ملکی سالمیت کی قانون سازی میں ہمیشہ روڑے اٹکائے ہیں۔،

شہباز گِل  نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ نے ہمیشہ ووٹ چوری کیا اورآج انتخابی اصلاحات سے فراراختیار کر رہے ہیں جبکہ پارلیمان کے وقار کو انہوں نے نوٹوں کے ذریعے داغدار کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا کر ووٹ چوری کرنے والوں کیلئے انتخابی اصلاحات ڈراؤنا خواب ہے جبکہ سیاسی یتیم لیگ کیلئےآئین کا مطلب نون لیگ کی اقتدار میں شراکت داری ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگِل کا کہنا تھا کہ ملک کے نام قرضے لیکر لندن فلیٹ اور سرے محل بنانے والے اصل مجرم ہیں جبکہ ‏پاکستانی سیاست کے نام نہاد ٹھیکیداروں کا گند قوم کے سامنے آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version