Advertisement

سندھ : کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا، نئی ایس او پیز کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔

حکم نامہ کے مطابق سندھ میں 6 اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی جس کے تحت شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ جن علاقوں میں 8 فیصد کورونا کیسز ہیں وہاں لاک ڈاؤن کیا جائے، ان علاقوں میں نقل وحرکت بھی محدود ہوگی۔

حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹیں اور شاپنگ مال 6 بجے سے 10 بجے تک کھلی رہیں جبکہ ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی صرف ریسٹورنٹ رات 10 بجے تک ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دفاتر اور پبلک پلیس پر ماسک لازمی ہے اور50 فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version