Advertisement

بہاولپور کور کے زیر اہتمام چولستان میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں

آئی ایس پی آر

بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں کے دوران مقامی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے500سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن چولستان میں بہاولپور کور کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق”ایک دن فوج کے ساتھـ”پروگرام کے آغاز میں طلباء کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا جبکہ طلباء نے ٹینک اور اے پی سی کی سواری کی اور پاک فوج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پروگرام میں طلباء نے ملٹی بیرل راکٹ لانچر کا فائر دیکھا جس کے دورانPAFکے جنگی طیاروں نے بھی حملے کا مظاہرہ کیاجس کو دیکھ کر طلباء کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 500 سےزائد طلباو طالبات اور اساتذہ نے پروگرام میں شرکت کی جبکہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے کی تعریف کی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلباء نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے مُلکی سالمیت و استحکام کیلئے ہر محاذ پر پاک فوج کے عزم و ایثار کو بے حد سراہا اور فخر کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر  کا مزید کہنا ہے کہ آخر میں طلباء نے کور کمانڈر بہاولپور  سے ملاقات کی اور پاک آرمی کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بے حد تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version