اسد عمر کی زیر صدارت سندھ بیراج منصوبے پر جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت سندھ بیراج پروجیکٹ پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں واپڈ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ بیراج سائٹ بحیرہ عرب میں تقریبا 180 کلومیٹر بہاو کوٹری بیراج اور 45 کلومیٹر اوپر دریائے سندھ طغیانی میں واقع ہے، اس منصوبے کا مقصد جنوبی کوٹری ،ڈیلٹا میں میٹھے پانی کی قابل اعتماد دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ منصوبے کا مقصد ساختی اقدامات کے ذریعے سمندری پانی کی مداخلت کو روکنا ، دریائے سندھ ، ڈیلٹا بہاو کوٹری کی ماحولیات کو بہتر بنانا ہے۔
واپڈ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ منصوبے سے شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیلاب کی تخفیف اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی ہوگی جبکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر کام جاری ہے اور وہ ستمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔
اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے واپڈا حکام کو فزیبلٹی اسٹڈی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں مقامی کمیونٹیز کے لئے اس منصوبے کے فوائد کو واضح طور پر اجاگر کیا جائے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سمندری پانی کی دخل اندازی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو درپیش بےروزگاری کے مسئلے کو دور کرنے کی سختی سے ہدایات کی ہے، ہمیں متاثرہ آبادی کا درست حساب لینا ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا ، واپڈا کے نمائندوں اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

