Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مزید علاقوں

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع وسطی کی چار سب ڈیوژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ 25 مارچ سے 8 اپریل  تک ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی کے ڈیوژنز نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد کی 5 یوسیز کے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر لگایا گیا ہے جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دس یونین کاؤنسل میں بائیس کورونا کے متاثرہ مریض موجود ہیں، کورونا کے متاثرہ مریضوں کے گھروں کی صرف گلیوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version