Advertisement

صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام نیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کے سیمینار میں آکر خوشی ہوئی، پی ایف یو جے کی ایک درخشندہ تاریخ ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ صحافیوں کو حکومت اوراپوزیشن پر بلا امتیاز تنقید کرنی چاہیے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ میری میڈیا سے ایک ہی درخواست ہے کہ ہمارے اچھے کام پر تنقید لیکن اچھے کام پر پذیرائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آزادی اظہار کی اجازت ہو اور میڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو جبکہ میری میڈیا نمائندوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے کسی نے بھی انتہا کے خدشات سامنے نہیں رکھے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ کوئی ادارہ یا سیاسی پارٹی جو وقت کے ساتھ آگے نہ بڑھ سکے وہ پیچھے رہ جاتا ہے، صحافت میں اب نئے دور کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

شبلی فراز نے کورونا وبا کے دوران صحافیوں کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ہم صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کےلیے اقدامات کررہےہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ جب صحافیوں کو تنخواہ نہیں ملتی تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے، ہم صحافیوں کی بروقت تنخواہوں کے حوالے سے بل لے کر آئے لیکن اسے اپوزیشن نے مسترد کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version