این اے 249 ضمنی انتخاب، (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی

این اے 249 ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کےلیئے بلاول ہاؤس پہنچے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے این اے249میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کیلئے بلاول بھٹو سے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی ہے۔
بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹوزرداری سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

