Advertisement

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر دفعہ 144 لاگو

ماسک

سی سی پی او احسن عباس نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 لاگو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او احسن عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے متحرک ہے۔

احسن عباس نے کہا کہ دو روز کے دوران ماسک استعمال نہ کرنے والے 134 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ  بھی کہا کہ آج مزید 82 افراد کے خلاف ماسک نہ پہننے پرکارروائی کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں میں مفت فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

احسن عباس کا کہنا تھا کہ وائرس کے بارے میں  آگاہی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے۔

Advertisement

سی سی پی او احسن عباس نے مزید کہا کہ شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنا کر وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Next Article
Exit mobile version