Advertisement

بے روزگاری کے حوالے سے مودی حکومت پر اپوزیشن کی شدید تنقید

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بے روزگاری اور مہنگائی کے حوالے سے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اپنے ایک پیغام میں مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں بے روزگاری بڑھتی ہی جا رہی ہے، اور وزیر اعظم بڑی بڑی تقریریں کرتے پھررہے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ کوویڈ19سے پہلے 9.9 کروڑ لوگ متوسط آمدنی والے گروپ کا حصہ تھے لیکن اب یہ تعداد 6.6 کروڑ تک رہ گئی ہے۔

اپنے پیغام میں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ متوسط آمدنی والے طبقہ سے ایک تہائی لوگ نکل گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2011 سے 2019 کے درمیان7 سے 5 کروڑ لوگ ذیلی آمدنی والے طبقہ سے نکل کر متوسط آمدنی والے طبقہ کا حصہ بنے تھے۔ روزانہ ڈیڑھ سو روپے یا اس سے کم کمانے والوں کی تعداد 7.5 کروڑ جا پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version