Advertisement

بھارتی بھی اسٹرنگز بینڈ کے ٹوٹنے پر دل شکستہ

’اسٹرنگز‘میوزک بینڈ کے ختم ہونے پر  ٹوٹنے کی خبر نے جہاں پاکستانیوں کو افسردہ وہیں بھارتی بھی اس بینڈ کے ٹوٹنے پر دل شکستہ ہیں۔

بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر انکُر تیواری نے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹرنگز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں

حسینہ معین اور کنول نصیر کا کام نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا،عدنان صدیقی

پاکستان شوبز ناڈسٹری کے اداکار عدنان صدیقی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین...

بھارتی صارف نے بینڈ کے ٹوٹنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کا بہترین میوزک دینے پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بینڈ کے یادگار گانوں سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔

 گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’اسٹرنگز کا یہ خوشگوار اور حیرت انگیز سفر آپ تمام لوگوں کی محبت اور چاہت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ دوستوں! یہ پوسٹ معمول سے ہٹ کر ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/Yeh_tu_hoga/status/1375112056249155585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1375112056249155585%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F03%2F475313%2F

اسٹرنگز نے بتایا تھا کہ ہم آج یعنی 25 مارچ کو بہت پرشکوہ انداز میں اپنے بینڈ کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ تین دہائیوں سے میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988ء میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مسعود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990ء میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔

https://twitter.com/shaziyaaM/status/1375106831987531781?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1375106831987531781%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F03%2F475313%2F

اس بینڈ کو اصل پہچان تب ملی جب انہوں نے 2000ء میں گیت ’’دور‘‘ ریلیز کیا اور پھر کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے اس بینڈ نے دھانی، نجانے کیوں کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع جیسے سپر ہٹ گیت پیش کیے۔

اسٹرنگز نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ 33 برس کا عرصہ ہم دونوں کے لیے بہت شاندار رہا، اگرچہ ایسی صورتحال کم ہی پیدا ہوتی ہے تاہم ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔

اسٹرنگز نے کہا تھا کہ چونکہ اب تکنیکی طور پر بینڈ برقرار نہیں رہا لیکن زندگی جہاں بھی لے جائے، ہم دونوں کے درمیان ناقابلِ تقسیم بندھن قائم رہے گا، ہر چیز کے لیے آپ لوگوں کا بے حد شکریہ۔

معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون نے اسٹرنگز بینڈ کے ختم کرنے کے اعلان پر ایک پوسٹ میں اس بینڈ سے منسلک بچپن کی یادیں شیئر کی۔

  بھارتی یوٹیوبر بھوون بام کی جانب سے گلوکار فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی  کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version