Advertisement

نادیہ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے حقیقت بتا دی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے حقیقت بتا دی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے پہلی بار کُھل کر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں

چار ماہ قبل میرے شوہر میرے لیے انجان تھے، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نےاہم انکشاف کر...

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کیان کو گود لیا تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن آج یہ بات کہنےکی وجہ وہ لوگ ہیں جو کیان کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ جب آپ کے پہلے سے بچے ہیں تو آپ نے کیان کو گود کیوں لیا؟

نادیہ خان نے کہا کہ ’میں ان لوگوں کو اُن کے فضول سوالوں کے جواب دینے کی اہل نہیں ہوں کیونکہ کیان میری جان ہے۔‘

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’میں نے جب کیان کو گود لیا تھا تو اُس وقت وہ صرف 20 دن کا بچہ تھا اور جب وہ بڑا ہوا تو اُس نے پہلا لفظ ’پاپا‘ بولا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب کیان نے پاپا کہا تو میں نے اُسے مذاق میں کہا کہ ہم آپ کے لیے بیسٹ پاپا لیکر آئیں گے۔

تاہم اس بات کے بعد میرے بیٹے اذان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ دوبارہ شادی کریں۔‘

نادیہ خان نے کہا کہ ’میں اذان کی یہ بات سُن کر حیران و پریشان ہوگئی تھی لیکن جب میرے بچے فیصل سے ملے تو اُنہیں وہ بہت پسند آئے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’فیصل نے مجھے میرے بچوں کے سامنے ہی شادی کی پیشکش کی تھی اور بچوں کی رضامندی کے بعد ہی ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔‘

واضح رہے کہ نادیہ خان رواں سال کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version