Advertisement

کورونا کے وار تیز، گجرات اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر گجرات اور حافظہ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات اور حافظہ آباد میں زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یہ بھی کہا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے جبکہ ملک شاپس،چکن اور گوشت کی شاپس اور بیکریاں شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

 سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

Advertisement

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یہ بھی کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version