Advertisement

سندھ : کتے کے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی

حکومت سندھ کی خاموشی ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہی،سندھ میں سگ گزیدگی کے واقعات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

سندھ ہائی کورٹ کےاحکامات اورمقدمات کے باوجود عوامی نمائندوں اورمیونسپل اداروں کو ہوش نہ آیا حیدرآباد میں سگ گزیدگی کے واقعات نےعوام کوخوف میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی شاہراہیں اورمحلے رات کے اوقات میں سفرکرنے والوں کے لئےغیر محفوظ ہوتی جارہی ہیں کہیں ڈاکوؤں کا خوف ہے توکہیں کتوں کے حملوں کا ڈرمگر انتظامیہ ہے کہ ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔

حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی اورغفلت کا یہ عالم ہے کہ کتا مارمہم کے لئے چھ ماہ تک میونسپل کمشنر نے زہرکی کوئی خریداری نہیں کی رواں سال میں اب تک ایک بچی جاں بحق اور 1213 بچےاوربڑے کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

بچوں سمیت اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے نشانہ بننے پرمارچ میں زہرکی خریداری عمل میں لائی گئی اوراب تک دو ہزارکے قریب کتے مارے جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version