حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 769 عرس مبارک منانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 769 عرس مبارک منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں عرس مبارک کے دوران میوزیکل شو اور ادبی کانفرنس سمیت دیگر سرکاری تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لعل شہباز قلندر کا عرس مبارک ایس او پیز کے تحت منایا جائے گا جبکہ سیہون شریف آنے والے زائرین مزار قلندر پر ایس او پیز کے تحت حاضری دیکر واپس روانہ ہونگے۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سکندر راہپوٹو، ڈپٹی کمشنر فرید مصطفی جبکہ درگاھ قلندر کے سجادہ نشین سید اللہ بخش شاھ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ قلندر لعل شھباز کا عرس مبارک 2 اپریل سے 5 اپریل تک تین روز منعقد ہوگا۔
فیصلے کے مطابق قلندر لعل شھباز کے عرس میں 4 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات ہونگے جبکہ قلندر کے عرس پر رینجرز کے جوان بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
ڈی سی جامشورو نے کہا کہ قلندر لعل شھباز کے عرس مبارک میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں، قلندر کے عرس پر زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

