Advertisement

چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل نے کہا کہ چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگِل نےبلاول بھٹوزرداری کے بیان پرردعمل کرتے ہوئے کہا کہ بڑی چالاکی سے پہلے سرٹیفائیڈ ہار چورکو امیدوار بنا کرپیش کیا گیا جبکہ چیئرمین سینیٹ بننے کی خواہش “ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پہ دم نکلے” کہ سوا کچھ نہیں ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ چیئرمین کے خواب چکنا چور ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف بننے پراکتفا کرلیا گیا اورپھرآئینی اقدار کو پسِ پشت ڈال کردھاندلی کے ریکارڈ بنائے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ پرمسلط ڈکیتی کے ماہروں نے سینیٹ الیکشنز میں بھی نقب لگائی ہے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال تک قومی مفادات کی قانون سازی میں رکاوٹ بن کرپارلیمانی روایات پربھی دھبہ لگایا گیا۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوامی خدمت کا نہیں بلکہ زرداری کی کرپشن کو بچانے کا منشور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version