Advertisement

وزیرخارجہ کا تاجکستان روانگی سے قبل اہم ویڈیو پیغام

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان روانگی سے قبل اپنے دورے کے حوالے سے  اہم ویڈیو پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام  میں بتایا کہ تاجکستان میں نویں ہارٹ آف ایشیا ءاستنبول پراسیس کی وزراتی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کے لیے میں تاجکستان کے دارلخلافہ دوشنبے روانہ ہورہا ہوں۔

شاہ محمود نے کہا کہ آج ترکی  اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی جبکہ 31  مارچ کو تاجکستان کے وزیرخارجہ سے بھی باہمی ملاقات ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کردارادا کیا ہے اس کے کلیدی کردار پر بات کرنے کا موقع ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس میں افغانستان کے امن اوراستحکام پر بھی تبادلہ خیال ہو گا اور افغان امن عمل کو کیسے آگے لے کرچلنا ہے اس پر بھی سیر حاصل بحث ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں خطے کے 15 اہم ممالک،16 سپورٹنگ ممالک اور 12 اہم بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے کردار کو پیش کرنے کا موقع ملے گا اور یہ وہ ممالک  ہیں جو پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آزربائیجان اورقازقستان  کے وزرائے خارجہ سے مل کرافغانستان  میں امن عمل ،علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاس اہم ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ امید کرتا ہوں پاکستان کے کردار کا اعتراف بھی کیا جائے گا اور پاکستان کے خدشات پر توجہ بھی دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version