Advertisement

بیگم صفدر اپنی نیب پیشی پر قانون ہاتھ میں لینے سے باز رہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنی نیب پیشی کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی نیب پیشی کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش کے فیصلے اور نیب پر اثر انداز ہونے کا مطلب قانون اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب کی دفعہ 31 کے تحت ایسا فعل دس سال تک قید بامشقت سزا کا حامل قابل دست اندازی جرم ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نیب ایسے کیس میں جس میں حفاظتی ضمانت دی گئی ہو، ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا لیکن جب زیر تفتیش ملزم اپنی پیشی پر یا اس سے قبل تفتیش پر اثر انداز ہو تو سیکشن 31 لاگو ہوتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان ن لیگ کے چلاف کرپشن کے ہر کیس کو سیاسی رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا عزم نصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے، شریف خاندان کی شاہانہ خواہشات نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version