Advertisement

نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اوراداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں

چار ماہ قبل میرے شوہر میرے لیے انجان تھے، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نےاہم انکشاف کر...

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور اُن کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں۔

Advertisement

تصویر میں نادیہ خان کیمرہ کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر چنگچی چلانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان رواں سال کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version