Advertisement

علی ظفر، ریشم اور ہمایوں سعید سمیت فنکاروں کے لیے قومی اعزازات

یومِ پاکستان کے موقعے پر فن و ادب اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز  میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  اور صوبائی گورنروں نے گزشتہ سال  نام زد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا ۔

تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے فن کاروں میں اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار کرشن جی، ، گلوکار کرشن ، نعت خواں اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ کے نام شامل ہیں۔

فن کے شعبے میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، مصور محمد عمران قریشی، سلطانہ صدیقی اور کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے نام شامل ہیں جبکہ زیبا شہناز  اور اداکارعبدالماجد جہانگیر نے تمغہ امتیاز حاصل کیا۔

معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقو، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی کو نشان امتیازسے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version