Advertisement

ریاست کا کام پناہ گاہ بنانا نہیں بلکہ عوام کو روزگار فراہم کرنا ہے،سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ریاست کا کام پناہ گاہ بنانا نہیں بلکہ عوام کو چھت اور روزگارفراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلسل لوٹوں اور نوٹوں کی بارشوں سے ہمارا سیاسی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے جبکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی خواہش رکھنے والوں کی واضح اکثریت ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان پرچلتے ہوئے ہم نظریہ ضرورت کوشکست دیں گے بس قوم معاشرے میں اصلاح اورظالم طبقات سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی ملک بھرمیں فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، سیلاب ، زلزلہ ، یا کمزور طبقات کی مدد کا معاملہ ہوتوالخدمت فاﺅنڈیشن خدمت کے لیے تیار ہوتی ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کا ہماری طرف رجوع،دراصل اللہ کے نظام کی پسندیدگی کا اظہار ہے بس قوم بے خوف ہو کر حق اورسچ کا ساتھ دے۔

Advertisement

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اوراس کی برادرتنظیمات محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت کررہی ہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version