Advertisement

انسانی ہمدردی مشن، پاک بحریہ کا جہاز افریقی ملک پہنچ گیا

آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی مشن پر افریقی ملک بینن پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن پر جبوتی اور سوڈان سے ہوتا ہوا مغربی افریقی ملک بینن پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بینن کی بندرگاہ کوٹونو آمد پر نائجر میں تعینات پاکستانی سفیر نے مقامی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے بینن اور ملحقہ ملک نائجر کے قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے دونوں ممالک کے اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کی اور ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کی جانب سے دونوں ممالک کے عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا جبکہ میزبان حکام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی این ایس نَصر کی جانب سے منعقدہ عشایئے میں دونوں ممالک کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version