ملک لوٹنے کا ریکارڈ بنانے والے جسمانی بیمار نہیں اخلاقی بیمار ہے، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے کا ریکارڈ بنانے والے جسمانی بیمار نہیں اخلاقی بیمار ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک لوٹنے والے اشخاص کو نااہل لیگ اپنے بیچ تلاش کرے، ایک شخص بیماری کا بہانا بنا کر فرار ہوا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ نااہل لیگ کا افلاطون معیشت دان فرار جبکہ لنڈے کے ارسطو بھاشن دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ تصویری کارکردگی والی نااہل لیگ عمران خان کے وژن کو نہیں سمجھ سکتی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو درست سمت دی، کورونا کے باوجود نہ صرف معیشت کو سمبھالا بلکہ غریب کو باعزت طور پر رقم پہنچائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

