جاپان : غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر اولمپکس کروانے کا فیصلہ

جاپان میں ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو کئی ممالک میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب یہ فیصلا کیا گیا ہے۔
واضح رہے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث کئی کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کی گئیں۔
گزشتہ سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
تاہم یہ گیمز اب جولائی میں ہوں گے لیکن مہلک وبا کے باعث جاپان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے غیر ملکی شائقین اولمپکس اور پیرالمپکس کو دیکھنے کے لیے ٹوکیو نہیں آئیں گے۔
یہ فیصلہ جاپانی عوام میں کورونا وائرس کےحوالے سے پھیلی تشویش پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

