سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں ائیر وائس مارشل ذوالفقار احمد اور صدر ائیروارکالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔
ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ہمیں دنیا میں ابھرتے ہوئے رحجانات کا جائزہ لینا چاہیے اور آج کی دنیا کو درپیش پیچیدہ اور متحرک سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہوگا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ دورحاضر میں مشترکہ فوجی آپریشنز ہی کامیابی کی اصل ضمانت ہیں کیونکہ آج کی جنگ میں کوئی بھی عسکری قوت تن تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔
بعد ازاں نیول چیف نے ادارے میں زیر تعلیم غیر ملکی افسران سے بھی ملاقات کی۔
پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے جہاں پاکستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کے لئے کورس کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

