پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روہے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطاق حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پٹرولیم مصنوعات برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11روپے 23پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

