Advertisement

قسام سے شادی پر والدہ راضی نہیں تھیں، صنم جنگ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے قسام سے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

صنم جنگ نے ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میرا قسام سے رشتہ ہوا تو میں صرف اداکاری کرتی تھی جبکہ قسام امریکا میں زیرِ تعلیم تھے۔‘

مزید پڑھیں

صنم جنگ کی دلکش تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی دلکش تصویر...

اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں نے قسام سے شادی کا فیصلہ کیا تو میرے والد نے مجھے مکمل طور پر سپورٹ کیا لیکن میری والدہ میری جلد شادی پر راضی نہیں تھیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں پہلے اپنا کیرئیر سیٹ کرلوں اور اُس کے بعد شادی کروں۔

Advertisement

 لیکن مجھے شادی کی اس لیے جلدی تھی کیونکہ قسام میری وجہ سے امریکا سے اپنی نوکری چھوڑ کر آئے تھے۔

صنم جنگ نے مزید کہا کہ ’اُس کے بعد میرے والد اور میں نے پُرسکون انداز میں والدہ کو سمجھایا جس کے بعد وہ میری اور قسام کی جلد شادی کے لیے راضی ہوئیں۔‘

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سے صنم جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اُن کی طلاق ہوگئی ہ۔

لیکن اداکارہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version