اٹلی کے آتش فشاں پہاڑ سے گول دائروں میں گیس کا اخراج
اٹلی کا آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ ایٹنا پھر پھٹ پڑا ، جس...

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی تُرک اداکارہ گُلسم علی کے ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئی۔
عائزہ خان نے گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم علی کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دونوں لیجنڈ اداکارائیں خوشگوار موڈ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت سیلفی کے کیپشن میں دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر گلسم علی نے بھی کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’میری عزیز بہن، وہ امید کرتی ہیں کہ ہم دونوں بہت جَلد دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے، انشاءاللّٰہ۔‘
دوسری جانب گلسم علی کی جانب سے بھی عائزہ خان کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور اپنے آنے والے ہر نئے پروجیکٹ سے متعلق مداحوں کے ساتھ معلومات بھی شیئر کر رہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News