اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تصاویروائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ولیمے کی تقریب کی تصاویرپوسٹ کر دی۔
تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے کی تقریب میں رحمت اجمل نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا تھا۔
اس کے علاوہ رحمت اجمل نے کچھ تصویریں اپنی سہیلیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ بھی شیئر کیں۔
اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اُنہیں شادی کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی اور مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں۔
رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی ، جس میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News