ماہرہ خان کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی کامیابی کی پیچھے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے نکاح سے متعلق خبروں کی حقیقت بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے نکاح سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ماہرہ خان نے شادی کرلی ہے۔
تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو میں نکاح سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
پروگرام کے دوران اداکارہ نے دلچسپ سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دیے۔
شو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا تھا کہ سب سے عجیب افواہ جو آپ نے اپنے بارے میں سنی ہو؟
سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنی شادی سے متعلق افواہ سے آگاہ کیا۔
انہوں نے افواہوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک افواہ زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ ماہرہ نے نکاح کرلیا ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ہسنتے ہوئے کہا کہ مجھ سے میری پُھپو نے بھی پوچھا کہ شادی کرلی اور بلایا تک نہیں جس کے جواب میں میں نے انہیں کہا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ میری شادی ہو اور پُھپو کو نہ بلاؤں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News