ماہرہ خان کی وہ خواہش کونسی جو اب تک پوری نہیں ہوئی؟ ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان کی سب سے بڑی خواہش...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں اور لال گھونگھٹ بھی لی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں۔
مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر اُن کا دل دھڑکنا بھول گیا ہے۔
دوسری جانب ماہرہ خان کی ان تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں جس میں سجل علی، منال خان، عائشہ عمر سروت گیلانی سر فہرست ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News