Advertisement

وفاقی حکومت چوروں کا کنبہ ہے، پلوشہ خان

پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چوروں کا کنبہ ہے، سب ملک سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان نے بلدیہ ٹاون کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونامی غرق ہوچکا، سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ وزیراعظم  کس منہ سے خطاب کررہا ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ کل شام سے عمران خان حیرت کے سمندر میں غرق ہیں جبکہ آج ملک کا وزیر اعظم طوطا مینا کی کہانی سناتا رہا جو کذب کہانی ہے۔

پی پی پی کی نومنتخب سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوٹے بھر کر حکومت بنانے والے اخلاقیات کے درس دیتے پھر رہے ہیں جبکہ چوہدری سرور کیسے پنجاب سے سینیٹر بننے کیا عمران نیازی یہ بھول گئے ہے؟

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ اپنے اے ٹی ایمز کو جتوانے کے لیے رات کی تاریکی میں آڑینینس جاری کیا جو کام نہ آیا جبکہ آئی آیف ایم کے نمائندے کو سینیٹر بنوانے کے لیے عمران نے قومی خزانے کا استعمال کیا لیکن یہ بھی کام نہ آیا۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران حکومت پر کل عدم اعتماد ہوچکا اب کسی اعتماد کی ووٹ کی گنجائش نہیں ، عمران خان خود گھر چلیں جائیں ورنہ نکال باہر پھینکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version