اداکار صحیفہ جبار کی نمرا علی سے ملنے کی خوائش
پاکستان کی اداکارہ صحیفہ جبار نے نمرا علی سے ملنے کی خوائش...

معروف پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار سے متعلق افسوسناک خبر
پاکستان شوبز ناڈسٹری کی نامور ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنے مایوں والے دن موصول ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویب انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے بتایا کہ مایوں والے دن موصول ہونے والی کال پر اداکارہ نے بتایا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کر پاؤں گی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ تفصیلات بتانے کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا۔
مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی اور پھر شادی کے 20 دن بعد اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے بتایا کہ بچپن سے ہی مشہور ہونے کا شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچپن سے ہی ہر شخص کے ذہن میں مشہور ہونے کا شوق پایا جاتا ہے لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی۔ مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔
صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ پٹھان فیملی سے ہیں اس لیے یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News