انتخابی اصلاحات نااہل لیگ کے لئے سیاسی موت ہے، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات نااہل لیگ کے لئے سیاسی موت ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبائی حلقے سے مسترد نیب زدہ شخص پارلیمان کے تقدس کی بات کر رہا ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ شریف خاندان کی چاپلوسی سے کرائے کا وزیراعظم بننے والا خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھارت سے کاروبار کرنے والا بھاشن بازی سے اجتناب کرے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ فرار میاں اور درباری انتخابی اصلاحات سے بھی فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ 3 مرتبہ دھاندلی کی بدولت اقتدار میں آنے والے مفرور میاں شفافیت سے کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

