Advertisement

بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں لاپتہ

فلائٹ ٹرانسپونڈرکی بندش کی وجہ سے بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ 1191 صبح 4 بج کر 45 منٹ پر امرتسر سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی اور 15 منٹ بعد لاہور کی فضائیحدود میں داخل ہوئی اور کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگئی۔

بعد ازاں لاہور کے ایئر کنٹرولر نے ہاٹ لائن کے ذریعے طیارے سے رابطہ کیا کہ آپ کا فلائٹ ٹرانسپونڈر بند ہے جس پر طیارے کے پائلٹ نے کہا ٹیکینیکل خرابی کی وجہ سے ریڈار بند ہے تاہم ہم اسے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

کپتان ہاٹ لائن پر رہا جب تک کہ فلائٹ ٹرانسپونڈر دوبارہ شروع نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ فلائٹ ٹرانسپونڈر پرواز کے دوران کسی بھی طیارے کے مقام اور اونچائی کی نشاندہی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
Next Article
Exit mobile version