Advertisement

موٹروے کیس : عدالت کا فیصلہ بیس مارچ کو سنایا جائے گا

موٹروے زیادتی کیس

انسداددہشت گردی عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بیس مارچ کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کیس کے حوالے سے انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

عداکت میں قاسم ارائیں اور شیرگل قریشی  نے ملزموں کے دفاع میں دلائل دیئے۔

پراسکیوشن ٹیم نے ملزموں کیخلاف دلائل دیئے کہ ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ملزموں کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے میچ کر کے گرفتار کیا گیا۔

پراسکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم شفقت علی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا جبکہ ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کیا۔

Advertisement

پراسکیوشن نے استدعا کی کہ ملزموں نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا، شواہد کے روشنی میں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا جو  ہفتے کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھیں، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔

کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر خاتون شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

خاتون نے موٹروے پولیس کو فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔

Advertisement

اسی اثناء میں  دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نقدی و قیمتی سامان چھین لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version