کراچی، ضلع وسطی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج شام 7 بجے سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو لاک ڈاؤن ابتدائی طور پر دو ہفتے کیلئے لگایا جائے گا جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن تجویز کردہ علاقوں کی مخصوص گلیوں اور گھروں پر نافذ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 مارچ تک نافذ رہے گا۔
ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ سندھ ایپیڈیمک ڈیسیز ایکٹ کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

