Advertisement

زارا نور عباسی کتنے برس کی ہو گئیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹرری کی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی 30ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

زارا نور عباس فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہوگئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا۔

زارا نور عباس کا اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسا کہ یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا آج میں اپنے ماضی کی غلام نہیں لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئن ہوں۔

زارا نور عباس نے مداحوں کو بتایا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔

Advertisement

اداکارہ  نے مزید کہا کہ اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جو اُس کی مرضی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version