Advertisement

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

سینئر اداکارہ شائستہ جبین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے اداکارہ سے مختلف سوالات پوچھے۔

دورانِ پروگرام میزبان نے اداکارہ شائستہ جبین سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ’میں نے ابھی تک جتنی بھی شادیاں دیکھی ہیں اُن میں سے چند ہی لوگوں کی شادی شدہ زندگیاں خوشحال گُزر رہی ہیں۔‘

شائستہ جبین نے کہا کہ ’کہیں شوہر خراب ہے تو کہیں بیوی، لوگوں کی ناکام شادی شدہ زندگیاں دیکھ کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ میں اپنے بھائی کی ازدواجی زندگی دیکھ کر بھی اُسے یہی کہتی ہوں کہ صرف تُم لوگوں کی ہی وجہ سے ہی میں نے شادی نہیں کی۔‘

دوسری جانب اداکارہ نے شوبز میں اپنی انٹری کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے بچپن میں ہی اپنے والد کو کھودیا تھا اور اُن حالات میں فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے شوبز کا رُخ کیا۔‘

شائستہ جبین نے بتایا کہ ’میں اپنے خاندان کی پہلی اور آخری خاتون ہوں جس کا تعلق شوبز سے ہے کیونکہ میرے خاندان میں اس کام کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور کوئی مجھے اپنا رشتہ دار بھی تسلیم نہیں کرتا تھا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’شاید اب کوئی مجھے اپنا رشتہ دار کہہ بھی دیتا ہو لیکن ماضی میں کوئی قبول نہیں کرتا تھا کہ میں اُن کی رشتہ دار ہوں۔‘

واضح رہے کہ شائستہ جبین نے اپنے فنی کیرئیر کی ابتدا اسٹیج ڈراموں سے کی تھی جس کے بعد انہیں ٹی وی ڈراموں میں بھی کاسٹ کیا جانے لگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version