Advertisement

زندگی کے تمام شعبہ جات میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں عورت مارچ کے منتظمین سے ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عورت مارچ کے منتظمین نے جھوٹے پروپیگنڈے کے تناظر میں لاحق سیکیورٹی خدشات و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عورت مارچ کے منتظمین سے بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے نے بھی مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےعورت مارچ کے منتظمین کے مطالبات کو سنا، سندھ حکومت کی جانب سے حقوقِ نسواں کی حمایت کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے تذکرے پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جرات مندانہ کردار کا تذکرہ کیا۔

Advertisement

ملاقات میں  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے، خواتین کی توانا آوازوں نے ان عناصر کو چیلنج کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی قابلیتوں سے انکار کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین نے پاکستانی خواتین کی محرومیوں اور مسائل کو اجاگر کیا، عورت مارچ کے شرکاء کو نشانہ بنانے کیلئے مخصوص عناصر کی جانب سے توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال افسوس ناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version