Advertisement

37 ویں یوم تاسیس ، ایم کیو ایم کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان

ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم نے نشتر پارک میں پنڈال لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 18 مارچ کو تنظیم کے37ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کریا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے اس جلسہ عام کو کامیاب بنانا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ہمیں اپنی پوری توانائیاں صرف کرنی ہیں۔

کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تمام شعبہ جات باالخصوص سی او سی،لیبر ڈیویژن اور اے پی ایم ایس او یوم تایس کی تیاریوں کیلئے کمیٹیا ں تشکیل دے دیں اور ہمیں اور بھر پور طریقے سے عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی ترتیب دیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نیا خون تحریک میں شامل کیا جائے اور تمام کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان طبقے بالخصوص طلبہ و طالبات تک ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچائیں

Advertisement

ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا جبکہ سازشی عناصر پر نظر رکھنی ہوگی اور یونین کونسل کی سطح پر اپنے آپکو منظم کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Next Article
Exit mobile version