احتساب کے نام پر تماشا ہورہا ہے،سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر تماشا ہورہا ہے۔
تفسیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 45 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، وم سوال کا حق رکھتی ہے کہ یہ رقوم کہاں خرچ کی گئی
سراج الحق نے کہا کہ اشرافیہ کے بچے باہر اورروبار باہر خود یہاں حکمرانی کے مزے لوٹنے اور عیاشی کرنے کے لیے موجود ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا جبکہ پی ٹی آئی بڑے بڑے دعوے کر کے اقتدار میں آئی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ نہ کرنے کے باوجود بھی وزیراعظم دعوﺅں وعدوں سے قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں، جتنے قرضے پی ٹی آئی حکومت نے لیے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ایوانوں سے لے کر پٹوارخانوں اور تھانوں تک پیسے اور رشوت کا چلن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News