Advertisement

پہلی بار پاکستان میں یوگا کی تقریب کا انعقاد

7 مارچ 2021ء یعنی آج کے دن پہلی بار پاکستان میں یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں یوگا کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے یوگا فیڈریشن کی جانب سے یوگا ڈے منایا گیا۔

یوگا کی ہسٹری موہنجو داڑو سے ملتی ہے یعنی کہ 5000 سال پرانی روایتوں میں بھی یوگا کا ذکر موجود ہے۔

یوگا آج سے نہیں بلکہ صدیوں پرانا ورزش کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں یوگا کرنے والے کو جسمانی، ذہنی اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔

 پاکستان میں بھی یوگا تیزی سے مقبول ہو رہا ہے لیکن اب بھی بے شمار لوگ یوگا کے فوائد سے واقف نہیں ہیں۔

Advertisement

یوگا ٹرینرز کے مطابق اگر یوگا باقاعدگی سے کیا جائے تو جسم میں لچک پیدا ہونے کے ساتھ پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

سانس کی تکلیف دور ہوتی ہے اور جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، مزید میٹابولزم میں توازن پیدا ہونے کے ساتھ دل کی دھڑکن اور شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ  وزن میں کمی واقع ہونے کے سبب انسان خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈریشن کے عہدیداروں کی جانب سے یوگا آگاہی صبح کا انعقاد کیا گیا، ان یوگا کلاسز  میں خواتین، بچوں، مرد اور بزرگ افراد نے شرکت کر کے زندگی کو توانا بنانے کے طریقے سیکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version