باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اورپھولوں کی پتیاں نچھاور، ویڈیو وائرل

باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اورپھولوں کی پتیاں نچھاور، ویڈیو وائرل
منڈی بہاؤ الدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نے فضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں انوکھی شادی ہوئی ہے جس میں باراتیوں پرہیلی کاپٹر سے نوٹ اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
مقامی شہری کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پرکرنسی نوٹ اورپھول نچھاورکرنے کیلئے خاص طورپرہیلی کاپٹرکا انتظام کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیچے بارات پر ہیلی کاپٹر سے کافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کیے جا رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

