Advertisement

جمائما گولڈ اسمتھ بھی ہراسانی کا شکار

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اہم انکشاف کر دیا۔

پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُنہیں دو سال تک ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا تھا۔

مزید پڑھیں

سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی جمائما...

جمائما نے لکھا کہ ’میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔‘

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک برطانوی خاتون صحافی نے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے خوف کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔‘

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ ’میں 14 سال کی عُمر سے چابیاں اپنے پاس رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے چِلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘

جمائما گولڈاسمتھ نے خاتون صحافی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی ہاں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو پیدل چلنے کے خوف کی وجہ سے بنا کسی ڈر کے ٹیکسی کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ٹیکسی میں سفر کرنا ہر بار محفوظ نہیں ہوتا ہے۔‘

تاہم جمائما نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگوں کو دورانِ سفر مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے؟‘

اس سے قبل جمائما نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئیں تو اُنہیں بھی وہاں دیگر پاکستانیوں کی طرح امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version