پرسوں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا دن ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پرسوں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پرسوں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا دن ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کل اور پرسوں اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائیں۔
اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اور قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاسوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

