وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ واضح ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دو دن سے بیٹھے ہوئے ہیں ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومتی ارکان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ہوائیں کبھی ٹھنڈی اور کبھی گرم ہوتی ہیں لیکن ہمیں اپنے ارکان پر اعتماد ہے ان پر کوئی دباؤ یا لالچ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یقین ہے ایک سو فیصد ووٹ پڑیں گے،ہمیں پوری امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور فرزانہ کوثر کامیاب ہونگے اور اب بھی کوئی اسٹنٹ استمعال ہوا تو معانلہ میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

