Advertisement

اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے

بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کرگئے۔

اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی وفات کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں

گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بھارتی ادکارہ گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر زید دربار رشتۂ ازدواج...

اس سے قبل اداکارہ نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل والد کی جلد صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

اداکارہ نے والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعے کے دن آپ سب میرے والد کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

گوہر خان نے والد کی نمازِ جنازہ سے متعلق بتایا کہ بعد نمازِ ظہر اُن کے والد کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Advertisement

گوہر خان نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے ہیرو، میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ان کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو گوہر خان اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version