Advertisement

پاکستان بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے ، طاہرالقادری

طاہر القادری

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان اللہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے اور یہ بے مثا ل قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قربانیوں کا مقصد اسلام کی آفاقی تعلیمات پر استوار ایک عظیم الشان اور محفوظ سلطنت کا قیام تھا لیکن جن مقاصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا،کرپشن،لالچ اور حرص و ہوس نے ان مقاصد کے حصول کی جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

قائد تحریک نے کہا کہ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد لوگوں کو سوشل جسٹس، تعلیم،صحت،تحفظ دینا اور پاکستان کو ایک مثالی اورپرامن معاشرہ بنانا تھا ۔

پیغام کے دوران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد آئین کے دیباچہ میں شامل ہیں اور یہ ایک ایسی محفوظ سلطنت ہے جس میں نہ کوئی کسی کی جان لے سکےاور نہ کسی کی عزت و آبرو پر حملہ آور ہو سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد خودمختار عدلیہ،آزاد خودمختار نظام انتخاب اور تعلیم کو فروغ دے کر تحریک پاکستان کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement

اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ 23مارچ1940ء کے دن جس جوش و جذبہ اور ولولہ کے ساتھ الگ وطن کے لئے اسلامیان برصغیر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے تھے پاکستان کی تعمیر نو کے حوالے سے اسی اتحاد، جذبہ اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اور ہر شہری کو اس کی اہلیت کے مطابق روزگار فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  نے پیغام کے اختتام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلیان پاکستان اور پوری انسانیت کو کووڈ 19کی وباء سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو امن و سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version