Advertisement

پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسد قیصر 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان کے تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں، حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے تعاون کیا جائے گا اور اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے جبکہ انتخابی اصلاحات عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version