Advertisement

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی

لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاک ڈاون میں مزید سختی کردی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاؤن ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سارہ اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تفریحی پارک مکمل بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 300  مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہوگی۔

 سارہ اسلم نے یہ بھی کہا کہ تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے آحکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ریسٹورانٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈرائنگ کی اجازت ہوگی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ بین الاضلاع (انٹر سٹی) ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی جبکہ ریٹیل شاپس کو 70 فی صد افرادی قوت کے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

سارہ اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سار اسلم کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں، احتیاط بہترین ویکسین ہے، احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version